The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

وفاقی وزیر اسد عمر سے قصور میں زیادتی کا شکار ہونے والی بچی زینب کے والد امین انصاری کی ملاقات، کتاب ’’غم زینب‘‘ پیش کی … وفاقی و صوبائی سطح پر زینب الرٹ، رسپانس اینڈ … مزید

3

وفاقی و صوبائی سطح پر زینب الرٹ، رسپانس اینڈ ریکوری بل پر عملدرآمد کرانے کے لئے فالو اپ کیا جائے گا، اسد عمر

بدھ ستمبر
17:41

وفاقی وزیر اسد عمر سے قصور میں زیادتی کا شکار ہونے والی بچی زینب کے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر نے قصور میں زیادتی کا شکار ہونے والی بچی زینب کے والد محمد امین انصاری سے یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں امین انصاری نے زینب پر لکھی گئی کتاب غم زینب پیش کی اور کہا کہ اسد عمر نے جس طرح زینب کو اپنی بیٹی سمجھ کر زینب الرٹ، رسپانس اینڈ ریکوری بل پر کام کیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں بچوں کی گمشدگی کے واقعات کو رپورٹ کرنے اور ان کی بازیابی کے لئے قومی اسمبلی سے پاس کئے گئے زینب الرٹ، رسپانس اینڈ ریکوری بل اور اس کو آپریشنلائز کرنے کے حوالہ سے درپیش مسائل پر بات چیت ہوئی۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے زینب کے والد امین انصاری کو یقین دلایا کہ وفاقی اور صوبائی سطح پراس بل پر عملدرآمد کرانے کے لئے فالو اپ کیا جائے گا اور جتنا جلدی ممکن ہو سکے اس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ اسد عمر نے مزید کہا کہ زارا بل پر ایک جامع اتھارٹی بنانے کی ضرورت ہے تاکہ معاشرے میں اس قسم کے حادثات کی روک تھام کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More