The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

وفاقی دارالحکومت میں چوری کی تین وارداتوں میں شہری دو موٹر سائیکلوں، نقدی و دیگر سامان سے محروم ہو گئے

9

جمعرات ستمبر
04:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) وفاقی دارالحکومت میں چوری کی تین وارداتوں کے دوران شہری دو موٹر سائیکلوں، نقدی و دیگر سامان سے محروم ہو گئے۔ قمر زمان نے کراچی کمپنی پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میری ہنڈا موٹر سائیکل 125 اپلائیڈ فار جی ایٹ ٹو کی پارکنگ سے چوری کی ہے۔

(جاری ہے)

گلفام یوسف نے آئی نائن پولیس کو بتایا کہ شان مسیح نے میری موٹر سائیکل آر آئی این 8963، ایچ نائن ٹو گلی میں سے چوری کی ہے۔ ندیم خان نے شمس کالونی پولیس کو بتایا کہ نامعلوم شخص نے نیسکام کی پارکنگ سے میرے بیگ کا تالہ توڑ کر موبائل ڈیوائس چوری کر لی۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے ایک موٹر سائیکل چور شان مسیح کو گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More