The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

وفاقی حکومت کے مثبت اقدامات پر تنقید کرنے والے این آر او کے خواہش مند ہیں، بشیر سوڈھر

9

بدھ ستمبر
18:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء بشیر سوڈھر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کو این آر او نہیں دیں گے وفاقی حکومت کے مثبت اقدامات پر تنقید کرنے والے این آر او کے خواہش مند ہیں ملک کی ترقی اپوزیشن کے پیٹ میں مروڑ پیدا کررہی ہے ماضی میں ملک کی معیشت کو محض دکھاوے کہ مستحکم رکھا گیا عوام کو گمراہ کرنے والے جان لیں کہ عوام جانتے ہیں ملک وزیر اعظم عمران خان کی ہاتھوں ترقی کی راہ پر چل رہا ہے دونوں جماعتوں کے سربراہوں نے ملک کو قرضوں اور بحرانوں کے سوا کچھ نہیں دیا انہوں نے مزید کہا کہ ملک کا قرضہ بڑھتا گیا اور حکمرانوں کی جائیدادیں بڑھتی گئیں ملک کو اندھیروں میں ڈھکیلنے والے اگر اتنے محب وطن ہیں تو پاکستان کی عوام کا ٹیکس کا پیسہ واپس کردیں ماضی میں دونوں جماعتوں نے ملک کے خزانے کو چونا لگا یا اور لندن فرار ہوگئے یا منی لانڈرنگ سے پیسہ باہر بھیجتے رہے اسٹیل میلز ریلوے اور پی اے او بڑے بحران میں ڈھکیل دیاانہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک کی معیشت کو مستحکم بنانے کے لئے ہر مشکل چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے پاکستان کے عوام کو وزیر اعظم پر مکمل اعتماد ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More