The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

وفاقی حکومت کا دینی مدارس کیلئے 9 کروڑ 62 لاکھ روپے ضمنی گرانٹ جاری کرنے کا فیصلہ … وزارت تعلیم و تربیت نیگرانٹ جاری کرنے کی سمری تیار کرلی ، گرانٹ مدارس میں بنیادی سہولیات … مزید

10

وزارت تعلیم و تربیت نیگرانٹ جاری کرنے کی سمری تیار کرلی ، گرانٹ مدارس میں بنیادی سہولیات اور نصاب کی تبدیلی کے اقدامات پر استعمال ہوگی، ذرائع

اتوار ستمبر
21:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) وفاقی حکومت نے دینی مدارس کے لیے 9 کروڑ 62 لاکھ روپے ضمنی گرانٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت تعلیم و تربیت نیگرانٹ جاری کرنے کی سمری تیار کرلی ہے، یہ گرانٹ مدارس میں بنیادی سہولیات اور نصاب کی تبدیلی کے اقدامات پر استعمال ہوگی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکومت نے معذور افراد کی اسکیم کے تحت کاروں کی کسٹمز ڈیوٹی فری امپورٹ کی نئی ترمیمی پالیسی بھی تیار کی ہے، پالیسی میں معذور افراد کو سفری سہولت دینے کے حوالے سے تجاویز شامل ہیں۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی موبائل نیٹ ورکس رولنگ اسپیکٹرم اسٹریٹیحی برائے 23-2020 بھی تیار کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق تینوں سمریوں کو منظوری کے لیے 16ستمبر کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More