The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

وفاقی حکومت بارش سے متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کے لئے اقدامات کررہی ہے۔ گورنر سندھ کی حلیم عادل شیخ سے گفتگو

15

بدھ ستمبر
21:48

وفاقی حکومت بارش سے متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کے لئے اقدامات کررہی ..
کراچی۔16 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) گورنرسندھ عمران اسماعیل سے رکن صوبائی اسمبلی حلیم عادل شیخ نے گورنرہائوس میں ملاقات کی ۔ بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں بارش سے متاثرہ میرپور خاص ،حیدرآباد اور نوابشاہ ڈویژن کے مختلف اضلاع میں امدادی کارروائیوں کے بارے میں گورنرسندھ کو بریفنگ دی۔حلیم عادل شیخ نے ان اضلاع میں اپنے 10 روزہ قیام کے دوران بارش سے متاثرہ عوام کی مشکلات کے بارے میں تفصیلی رپورٹ بھی دی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت بارش سے متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کے لئے اقدامات کررہی ہے، اس ضمن میں راشن اور دیگر امدادی اشیاکی تقسیم کے لئے اراکین اسمبلی کی کائوشیں لائق تحسین ہیں ، بارش متاثرین میں ایک لاکھ راشن بیگز تقسیم کئے جارہے ہیں۔ رکن اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ان اضلاع کے متاثرین بارش میں راشن اور دیگر ضروری اشیاء تقسیم کیں ، حالیہ بارشوں میں ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں ۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ متاثرین کو مچھر دانیوں، ٹینٹس،طبی امداد،راشن ،پینے کے صاف پانی اور دیگر امدادی سامان کی اشد ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More