The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

وفاقی حکومت اپنی نااہلی چھپانے کیلئے مخالف جماعتوں پر الزام تراشی کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، اسلام الدین شیخ

21

اتوار ستمبر
18:50

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سینیٹر اسلام الدین شیخ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اپنی نااہلی چھپانے کیلئے مخالف جماعتوں پر الزام تراشی کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں شائد انہیں معلوم نہیں ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہداء کی جماعت ہے اور اسکے ملک بھر میں کارکنان اپنے شہید قائدین کے فکر و فلسفے کے تحت عوام الناس کی بے لوث بلاتفریق خدمت میں مصروف عمل ہے انشاء اللہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جلد اس نااہل حکومت سے چھٹکارا حاصل کرینگے ۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز راجپوت بندھانی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کرنے والے نومنتخب عہدے داروں صدر حاجی محمد شریف بندھانی ، نائب صدر سید خضر حیات ، جنرل سیکریٹری حاجی محمد یامین ، جوائنٹ سیکریٹری عبدالغفار عرف پپی ،فہیم احمد ، عرفان بندھانی و دیگر کو مبارکباد پیش کرنے کے موقع پر بندھانی برادری کے معززین سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر انکے ہمراہ پی پی سٹی سکھر کے صدر مشتاق سرھیو، یوسی کے سابق چیئرمین ، کونسلر ز موجود تھے ، ملاقات کے دوران بندھانی برادری کے معززین نے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سینیٹر اسلام الدین شیخ کو بندھانی ٹا?ن نیو گوٹھ کے علاقہ مکینوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سینیٹر اسلام الدین شیخ نے بندھانی برادری کے معززین کو تمام مسائل حل کرانے کی بھرپور یقین دہانی کرائی اور مزید کہا کہ پی پی حکومت اور اسکے وزرائ سمیت بلدیاتی نمائندگان کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے ، پی پی کو عوام سے کوئی جھوٹا پروپگینڈا دور نہیں کر سکتا ، برادری کی فلاح و بہبود کیلئے قائم تنظیموں کی کاوشیں قابل ستائش اقدام ہے ، شہر کے مسائل حل کرنے کیلئے پی پی نمائندگان سنجیدہ ہے اور انشاء اللہ شہریوں کو درپیش تکلیف جلد دور ہو جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More