The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

وفاقی تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحان 2021 کے لیے معمول کے نصاب کو کم کرنے کی منظوری دیدی

11

بدھ ستمبر
14:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء)وفاقی تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحان 2021 کے لیے معمول کے نصاب کو کم کرنے کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق میٹرک کے طلبہ و طالبات کے لیے اچھی خبر ہے کہ وفاقی تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحان 2021 کے لیے معمول کے نصاب کو کم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔وفاقی تعلیمی بورڈ کے مطابق موجودہ حالات میں طلبہ کی سہولت کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا کہ امتحان 2021 کے لئے معمول کے نصاب کو کم کیا جائے، نصاب وفاقی تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ پر آویزاں کر دیا گیا ہے، طلبا و اساتذہ نصاب ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More