The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

وفاقی اردو یونیورسٹی کی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا اجلاس،جاوید اختر سے حلف لیا گیا

4

بدھ ستمبر
16:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء)وفاقی اردو یونیورسٹی کی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا اجلاس سینئر نائب صدر کمال فاروق کی زیرصدارت ہوا جس میں ریٹائر ہونے والے نائب پریس سیکریٹری کے عہدے کیلئے جاوید اختر سے حلف لیا گیا ۔ اس موقع پر آفیسر ویلفیئر ایسوسی ایشن، عبدالحق کیمپس کے عہدیداران ، اراکین اورکنو ینرجوائنٹ ایکشن کمیٹی عدنان اختر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

حلف برداری کی تقریب سے سینئر نائب صدر کمال فاروق، جنرل سیکریٹری سید جمال ناصر،سید ریحان علی، کنوینرجوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ جامعہ کے نئے شیخ الجامعہ کا چارج سنبھالتے ہی تمام کام جس میں ٹائم پے اسکیل، بقایا جات، منتظم کے الائونس ، اسلام آباد کیمپس کے منتظم کے خط ا ور الائونس،معاون غیر تدریسی کی DPC، ملازمین کی مستقلی اور ریٹائر ہونے والے ملازمین کے بچوں کی تقرری اور دیگر مسائل فوری طور پرکنوینر کی زیر صدارت سر انجام دیئے جائے گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More