The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر اشرفی کی ملاقات … اتحاد بین المسلمین، مسلم امہ کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال … مزید

10

اتحاد بین المسلمین، مسلم امہ کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

منگل ستمبر
16:55

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر اشرفی نے منگل کو وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران اتحاد بین المسلمین، مسلم امہ کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ علامہ طاہر اشرفی نے مظلوم کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے اور بہترین خارجہ پالیسی اپنانے پر وزیر خارجہ کو مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ آج ہندوستان کا اصل چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔ علامہ طاہر اشرفی نے دنیا بھر میں بالخصوص مغربی ممالک میں اسلامو فوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر کے خلاف مؤثر آواز اٹھانے اور دنیا کی توجہ اس جانب مبذول کرانے پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ معاشرے میں عدم برداشت اور ہیجان انگیز رویوں کی بیخ کنی اور نسل نو کی اسلامی اقدار کی طرف رہنمائی کے ضمن میں علماء اور مشائخ کا کردار نہایت اہم ہے۔ وزیر خارجہ نے اسلامی تعلیمات کی ترویج اور اتحاد بین المسلمین کے حوالہ سے علامہ طاہر اشرفی کی خدمات کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More