The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

وزیر اعلی پنجاب نے اچانک دورہ کر کے خود عوامی مسائل اور صورتحال کا جائزہ لینے پر عمل درآمد شروع کر دیا … سردار عثمان بزدار بغیر پروٹوکول ملتان کے مختلف علاقوں کے اچانک … مزید

5

سردار عثمان بزدار بغیر پروٹوکول ملتان کے مختلف علاقوں کے اچانک معائنہ کے لئے نکل پڑے اور ملتان انتظامیہ ان کی آمدسے لاعلم رہی

جمعرات ستمبر
10:36

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے اچانک دورہ کر کے خود عوامی مسائل اور صورتحال کا جائزہ لینے پر عمل درآمد شروع کر دیا وہ رات گئے بغیر پروٹوکول ملتان کے مختلف علاقوں کے اچانک معائنہ کے لئے نکل پڑے اور ملتان انتظامیہ ان کی آمدسے لاعلم رہی۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اچانک رات گئے ملتان کا دورہ کر کے صفائی کی خراب صورتحال اور سٹریٹ لائٹس کی بندش کا نوٹس لے لیا اور متعلقہ اداروں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکام کی باز پرس کی۔وزیراعلی نیصفائی کی ابتر صورتحال پر ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیڈپٹی منیجر عثمان خورشید اورانچارج سٹریٹ لایٹس محمد نفیس احمد کو معطل کر دیا ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سٹریٹ لائٹس بند ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ کے حکم پر چیف آفیسرملتان میٹروپولٹین کارپوریشن کو انکوائری افسر مقرر کردیا گیا۔وزیراعلیٰ کا بوسن روڈ ، ملتان پبلک سکول اور بعض دیگر علاقوں میں کوڑا کرکٹ دیکھ کر سخت ناراضگی کااظہار کیا اور ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سیجواب طلب کر لیا جبکہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر چیف ایگز یکٹو آفیسر ایم ڈبلیو ایم سی سے 2 روز میں تحریری وضاحت مانگ لی گئی ۔

وزیراعلی نے کہا کہ ملتان شہر کی صفائی کی ذمہ داری ایم ڈبلیو ایم سی پر عائد ہوتی ہے،کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کروں گا -عثمان بزدارنے کہا کہ شہر میں صفائی کی صورتحال کا خود جائزہ لیا اور وارننگ کے باوجود بہتری نہ ہونا افسوسناک ہی-عثمان بزدار نیشہر میں سٹریٹ لائٹس کو ترجیحی بنیادوں پر فوری طو رپر درست کا حکم دیا۔کیونکہ سٹریٹ لائٹس روشن نہ ہونے سے عوام کو دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہی-چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن سب انجینئر نفیس احمد کے خلاف 2میں روز انکوائری کر کے رپورٹ پیش کریں گے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ایم ڈبلیو ایم سی کے ڈپٹی منیجر عثمان خورشید کے خلاف انکوائری کی رپورٹ 2 روز میں پیش کریں گے

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More