The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

وزیر اعظم کی ہدایت پر عمل، قومی خزانے میں ایک ارب سے زائد کا اضافہ

6

منگل ستمبر
22:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر عمل کے نتیجے میں قومی خزانے میں ایک ارب سے زائد کا اضافہ ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے حکومت کی غیر استعمال پراپرٹیز کو نیلام کرنے کی ہدایت جاری کی تھی، جس پر استعمال نہ ہونے والی سرکاری پراپرٹیز کی نیلامی کا آغاز کیا گیا۔

(جاری ہے)

حکومت کی غیر استعمال پراپرٹیز کی نیلامی کا آغاز 7 ستمبر سے ہوا، اس دوران اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں 20 پراپرٹیز کی نیلامی مکمل کی گئی۔رپورٹ کے مطابق 26 میں سے 20 سرکاری جائیداداوں کو مقررہ قیمت سے زائد پر نیلام کیا گیا ہے، ان پراپرٹیز کی نیلامی سے قومی خزانے میں ایک ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔اگلے مرحلے میں ملتان، وہاڑی، رحیم یار، نواب شاہ اور ایبٹ آباد میں سرکاری جائیدادوں کی نیلامی ہوگی، جس کے لیے وزارتِ نج کاری نے خواہش مند سرمایہ کاروں کو نیلامی میں شرکت کی دعوت دے دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More