The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

وزیر اعظم کو عوامی دبائو پر ناصرف اسمبلی بلکہ اقتدار سے بھی جانا ہوگا‘لیاقت بلوچ … اقتصادی تباہی اور عالمی مالیاتی اداروں کی قومی معیشت پر بالادستی عمران خان کی نااہلی … مزید

13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو عوامی دبائو پر ناصرف اسمبلی بلکہ اقتدار سے بھی جانا ہوگا۔اقتصادی تباہی اور عالمی مالیاتی اداروں کی قومی معیشت پر بالادستی عمران خان کی نااہلی کی بدترین مثال ہے ،معاشی ترقی کی شرح نمو صفر اعشاریہ چار فیصد اور مہنگائی 11فیصد تک جا پہنچی ہے ۔ان خیالات کا اظہا رانہوں نے اسلام آباد اور مالاکنڈ میں مختلف اجتماعات سے خطاب اور لاہور میں وفود سے ملاقاتوں کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہا کہ سود کی لعنت اور بیرونی قرضوں میں اضافہ کی وجہ سے قومی اقتصادی نظام جام ہوگیا ہے ۔مہنگائی اور بے روز گاری عوام کو ہر نظام اور اقدام کا باغی بنا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

سیاسی محاذ پر گرمی کی شدت بڑھتی جارہی ہے ۔

پی ٹی آئی میں حوصلہ اور برداشت نہیں۔جمہوری نظام اور آئین کے لئے خطرات بڑھ گئے ہیں ۔ اگر عمران خان حکومت نے مہنگائی ،بیرو زگاری بجلی اور گیس کے بلوں اور ٹیکسوں میںکمی نہ کی تو پھر ان کے پاس صرف ایک آپشن ہو گا کہ استعفیٰ دیکر گھرجائیں اور عوام سے نئے مینڈیٹ کیلئے رجوع کیا جائے ۔ وزیراعظم عمران خان نے نظام حکومت کی اصلاح نہ کی توپچھتانے کا بھی وقت نہیں ملے گا۔لیاقت بلوچ نے گلگت بلتستان کوآئینی ،قانونی حیثیت دینے کے حوالہ سے کہا کہ ریاست جموں وکشمیر کی ہر اکائی مسئلہ کشمیر کے حل کے ساتھ جڑی ہوئی ہے ۔گلگت بلتستان پاکستان کی سلامتی کیلئے اہم ترین مقام ہے ۔آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل کا حل اور ان کے تحفظات کا ازالہ کیا جائے ۔عبوری ،عارضی نظام کے تحت عوام کو ہر سہولت اور انسانی حقوق دیئے جائیں ۔سب کی ترجیح یہ ہو کہ مسئلہ کشمیر کو نقصان نہ پہنچے اور فاشسٹ مودی کے غیر آئینی ظالمانہ اقدامات کو سند جواز نہ مل سکے ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کے عوام بھی عالمی اسٹیبلشمنٹ کے دبائو پر عمران خان سرکار کے کسی اقدام کو قبول نہیں کریں گے ۔جماعت اسلامی مسئلہ کشمیر کو سرد خانے میں ڈالنے کے عمل کی مخالفت کرتی ہے ۔مسئلہ کشمیر کا قومی ترجیحات میں اہم مقام بحال رکھنے کیلئے تمام قومی قیادت سے رابطہ کیا جائے گااور کشمیر پر رائے عامہ کو بیدار کریں گے ۔دریں اثنا لیاقت بلوچ نے لاہور میں سینئر ایڈووکیٹ ضیا ء الدین انصاری کی بیٹی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کیلئے مغفرت والدین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More