The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

وزیر اعظم پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات ایک ہفتہ کے اندر نمٹائیں، ڈپٹی کمشنر سرگودہا

9

جمعرات ستمبر
15:50

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء)ڈپٹی کمشنر سرگودہا عبداللہ نیئر شیخ نے ضلع کے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ وزیر اعظم پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات ایک ہفتہ کے اندر نمٹائیں اور تاخیر پر افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی وہ اپنے کمیٹی روم میں پورٹل کی شکایات کے ازالہ کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میثم عباس ‘اے ڈی سی جی بلال فیروز جوئیہ ، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے پورٹل پر موصول ہونی والے شکایات کے نامعقول جوابات پر اپنی تشویش کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ ایسے رویئے ترک کئے جائیں ۔ وزیر اعظم پورٹل عوام کی داد رسی کی بہترین اپلیکیشن ہے اور اسے عوام کی خواہشات کے مطابق بہترسے بہترین بنایاجائے گا۔انہوں نے اب تک موصول ہونے والی تمام شکایات پرنئے سرے سے کارروائی کرنے کی ہدایت کی اور بلا جواز اعتراضات کو ردکرتے ہوئے اعداد وشمار اور مصدقات سے نمٹانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے اجلاس میں فائل ٹریکنگ سسٹم پر سست روی پر بھی افسران کی سخت سرزنش کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More