The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

وزیر اعظم عمران خان نے گیارہ جماعتی اپوزیشن اتحاد کو ایک ہی ہلے میں اڑا کے رکھ دیا ‘زلفی بخاری

27

اتوار اکتوبر
02:00

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 18 اکتوبر2020ء): وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستا نیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے گیارہ جماعتی اپوزیشن اتحاد کو ایک ہی ہلے میں اڑا کے رکھ دیا۔

(جاری ہے)

زلفی بخاری نے ہفتہ کے روز اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان آج بھی ہمیشہ کی طرح فل فارم میں نظر آئے۔ انہوں نے کہا کہ آج ٹائیگر فورس کنونشن میں شاندار جذبہ نظر آیا۔ انہوں نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کو کنونش سنٹر میں کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے ٹائیگرز کا یہ جذبہ ہماری سیاست کو صحیح سمت میں لے جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More