The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

وزیر اعظم عمران خان سے تین سابق اور ایک موجودہ کپتان کی ملاقات (آج)کو ہوگی

8

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے (آج)بدھ کو اسلام آباد میں پاکستان کرکٹ کے اہم معاملات پر چیئرمین کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی، چیف ایگزیکٹو وسیم خان، تین سابق اور ایک موجودہ کپتان ملاقات کر یں گے۔وزیر اعظم عمران خان جو پی سی بی کے پیٹرن انچیف بھی ہیں، ان سے ملاقات کرنے والے تین سابق کپتانوں میں وسیم اکرم، مصباح الحق اور محمد حفیظ کے ہمراہ موجودہ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی بھی شامل ہیں۔ملاقات کیلئے ٹی 20 کرکٹ میں 2000 ہزار رنز اور 50 وکٹ لینے والے محمد حفیظ نے خصوصی درخواست کی تھی، محمد حفیظ ڈومیسٹک کرکٹ میں ڈپارٹمنٹ کرکٹ کے ختم ہونے اور کرکٹرز کے روزگار کیلئے اہم گفتگو وزیر اعظم عمران خان سے کریں گے۔

(جاری ہے)

محمد حفیظ اور سابق کرکٹرز کی یہ ملاقات کووڈ 19 اور دورہ انگلینڈ کے سبب دو ماہ قبل ہوتے ہوتے رہ گئی تھی، محمد حفیظ کے ہمراہ ملاقات میں شریک قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی اور ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق اب بھی سوئی ناردن گیس کے ساتھ منسلک ہیں۔

لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم وزیر اعظم کے ساتھ ہونے والی ملاقات کا حصہ ہیں، وہ آج بھی پی آئی اے کے ساتھ ہیں۔احسان مانی کے چیئرمین پی سی بی بننے کے بعد پاکستان فرسٹ کلاس کرکٹ سے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو بند کرکے 6 ٹیموں کا فرسٹ کلاس نظام متعارف کروایا گیا تھا جس پر گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے خزانے سے لگ بھگ ایک ارب سے زائد کی رقم خرچ ہوگی۔وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات میں محمد حفیظ ساتھی کرکٹرز کے ہمراہ ڈپارٹمنٹل کرکٹ بند ہونے کے سبب کرکٹرز کو روزگار کے حوالے سے پیش آنیوالی مشکلات اور ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More