The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

وزیر اعظم حیدرآباد کے لیے بھی میگا ترقیاتی پیکیج کا اعلان کریں، کئی برسوں سے حیدرآباد کو نظر انداز کیاجارہاہے، حافظ طاہرمجید

3

منگل ستمبر
22:05

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم حیدرآباد کے لیے بھی میگا ترقیاتی پیکیج کا اعلان کریں، کئی برسوں سے حیدرآباد کو نظر انداز کیاجارہاہے، حکومت نے حیدرآباد کو لاوارث شہر سمجھ کر چھوڑ دیا ہے۔

(جاری ہے)

پینے کے صاف پانی سے لے کر نکاسی آب، سڑکوں کی تعمیر سمیت دیگر ترقیاتی منصوبے شہر کی اشد ضرورت ہیں، ایک بیان میں حافظ طاہر مجید نے کہا کہ تباہ حال سڑکوںاور فراہمی آب ونکاسی سنگین مسئلہ بناہواہے،سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکارہیں ،مین روڈ پر گڑھے پڑے ہوئے ہیں اور مین ہول کھلے ہوئے ہیں اور سیوریج کاپانی اکثر مرکزی اور ذیلی سڑکوں پرکھڑارہتاہے ،وزیراعظم جلد از جلد حیدرآباد کے لیے بھی ترقیاتی پیکیج اعلان کریں تاکہ فراہمی آب ونکاسی آب کامسئلہ حل ہوسکے اور تباہ حال سڑکوں کی تعمیرومرمت ہوسکے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حیسکو کی جانب سے ظالمانہ لوڈشیڈنگ ، اوور بلنگ اور عوام سے ٹرانسفارمر مرمت کے نام پر پیسے لینے کا نوٹس لیا جائے ، لوڈشیڈنگ کم کرنے کے بجائے مزید لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کیا گیا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں حیدرآباد کے معاملے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More