The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

وزیر اعظم برسات سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے ریلیف کا اعلان کریں، سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی سندھ … میر پور خاص ‘ سانگھڑ سمیت سندھ بھر میں برسات نے جو تباہی مچائی ہے … مزید

12

میر پور خاص ‘ سانگھڑ سمیت سندھ بھر میں برسات نے جو تباہی مچائی ہے وہ ایک صوبے کے لئے کنٹرول کرنا ممکن نہیں ہے،عاجزدھامراہ

اتوار ستمبر
21:40

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) پیپلزپارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامرہ نے کہاہے کہ میر پور خاص ‘ سانگھڑ سمیت سندھ بھر میں برسات نے جو تباہی مچائی ہے وہ ایک صوبے کے لئے کنٹرول کرنا ممکن نہیں ہے، وزیر اعظم برسات سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے ریلیف کا اعلان کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوںنے قاسم آباد حیدرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پی پی کے ضلعی صدر صغیر قریشی‘ احسان ابڑو‘ آفتاب خانزادہ ودیگر بھی موجود تھے، عاجر دھامرہ نے کہاکہ حالیہ برسات نے سندھ کو بری طرح متاثر کیا ہے ان حالات میں سندھ حکومت برسات متاثرین کی ہرممکن مدد کررہی ہے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے ملکر کر متاثرہ علاقوں کا دور کیاجبکہ دیگر این جی اوز بھی کام کررہی ہیں، انہوںنے وزیر اعظم سے اپیل کی وہ دیگر این جی اوز کو بھی قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں کام کرنے کی اجازت دیں، وفاقی حکومت کی مدد کے بغیرمتاثرین کی امداد ممکن نہیں، انہوںنے کہاکہ صدر عارف علوی نے سندھ میں ایک رات متاثرہ علاقوں میں گزاری ہیں انہیں اندازا ہے کہ سندھ میں کیسی تباہی ہوئی ہے، موٹر وے لاہور واقعہ کے حوالے سے سوال پر انہوںنے کہاکہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے حکومت پنجاب عوام کو جان ومال کا تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب عمران خان کے پولیس آفیسر بنے ہوئے ہیں، انہوںنے کہاکہ سلیکٹیڈ وزیر اعظم اورنااہل وزیر اعلی کی حکومتیں عدم توازن کا شکار ہے سپریم کورٹ موٹر وے واقعہ کا نوٹس لے ملزمان کو عبرتناک سزا دی جائے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More