The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرخان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے‘راجہ عبدالباسط خان

6

جمعرات ستمبر
16:08

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرخان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے، مسلم لیگ ن کا دورحکومت پچھلے 73 سالوں پر بھاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار ضلعی چیئر مین یوتھ ونگ مسلم لیگ ن راجہ عبدالباسط خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے 13 انتخابی حلقے جو سیزفائر لائن پر واقع ہیں، ان میں رہائش پزیر پنشنرز کیلئے پنشن کا اعلان کر کے لازوال محبت کاثبوت دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ اپوزیش اپنی ساخت بچانے کے لے فضول واویلا کر رہی ہے،عمران خان نے عوام کو مہنگاہی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے اس کے باوجود راجہ فاروق حیدر خان نے نامساعد حالات ،جرات اور ایمانداری سے آزادکشمیر کے دس اضلاع کو تعمیر و ترقی کا شاہکار بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج آزادکشمیر کے عوام حوشحال ہیں، عالمی وباء کورونا کے پھیلاو کو روکنے کیلئے حکومت آزادکشمیر کا کردار شاندار رہا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More