The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

وزیر اطلاعات سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات ،دو طرفہ تعلقات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال … تجارت اور کاروباری روابط کو فروغ دینے کے لئے کاروباری اور تاجر برادری … مزید

4


Live Updates

تجارت اور کاروباری روابط کو فروغ دینے کے لئے کاروباری اور تاجر برادری کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مشترکہ اعتقاد ، ثقافت اور ورثے کی بنیاد پر قریبی اور برادرانہ تعلقاتِ ہیں، سینیٹر شبلی فراز
دوطرفہ تجارت باہمی تعلقات کی گہرائی کو حقیقی طور پر ظاہر نہیں کرتی ہے اور تجارت کے حجم میں اضافے کے بے شمار مواقع ہیں، گفتگو

بدھ ستمبر
21:09

وزیر اطلاعات سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات ،دو طرفہ تعلقات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز سے متحدہ عرب امارت کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزبی نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ شبلی فراز نے کہاکہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مشترکہ اعتقاد ، ثقافت اور ورثے کی بنیاد پر قریبی اور برادرانہ تعلقاتِ ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ پاکستان تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اطلاعات نے کہاکہ دونوں برادر ممالک کے مابین معاشی اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ دوطرفہ تجارت باہمی تعلقات کی گہرائی کو حقیقی طور پر ظاہر نہیں کرتی ہے اور تجارت کے حجم میں اضافے کے بے شمار مواقع ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہت سارے مواقع ہیں۔ ملاقات میں تجارت اور کاروباری روابط کو فروغ دینے کے لئے کاروباری اور تاجر برادری کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔متحدہ عرب امارات کے سفیر نے امارات کی ترقی میں پاکستانی برادری کے کردار کو سراہا۔



متحدہ عرب امارات،اسرائیل امن معاہدہ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More