The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

وزیرآباد : کشتی کی سیر کے دوران دریائے چناب کی بے رحم لیروں نے چچا بھتیجا کی جان لے لی

16

اتوار ستمبر
22:45

وزیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 13 ستمبر2020ء) کشتی کی سیر کے دوران دریائے چناب کی بے رحم لیروں نے چچا بھتیجا کی جان لے لی۔چچا کو بچانے کے لیے دریا میں کودنے والا بھتیجا بھی پانی کی گہرائیوں میں کھو گیا ریسیکیو 1122 اور مقامی افراد نعشیں ڈھونڈنے میں ممصروف تاحال نعشیں نہ نکالی جا سکیں ۔ تفصیلات کے مطابق وزیرآباد کے قریب خانکی بیراج کے مقام پر پکنک منانے کے لیے آنے والی گوجرانوالہ اور گجرات کی دو فیملیوں کے فرد جو آپس میں سگے چچا بھتیجا تھے دریائے چناب میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے گوجرانوالہ کا محمد سلیم اپنے خاندان کے ساتھ خانکی بیراج پر پکنک منانے آئے تھے جبکہ گجرات سے اسکا بھتیجابلال اپنے خاندان کے ہمراہ بیراج پر اکٹھے ہوے تھے کہ دریائے چناب میں کشتی کی سیر کے دوران چچا سلیم اپنا توازن قائم نہ رکھ سکا دریائے چناب کی تیز لہروں کی نظر ہو گیا جسے بچانے کشتی میں سوار اسکا بھتیجا بلال پانی میں اترا اور وہ بھی واپس نہ آسکا دونوں چچا بھتیجا کی نعشوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو1122کے اہلکار اور مقامی افراد مصروف ہیں لیکن تاحال دونوں کی نعشیں نہ مل سکی ہیں یاد رہے کہ دریائے چناب میں خانکی جھیل پر کشتی رانی ممنوع ہے لیکن مقامی پولیس کی ملی بھگت سے یہ سلسلہ جاری رہتا ہے اور آئے روز کوئی نہ کوئی خاندان اپنے پیاروں کو کھو دیتا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ احمد نگر کے افراد بھی موقع پر موجود
1 اور مصروف تفتیش ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More