The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیرصدارت کابینہ اجلاس کا انعقاد ، … کسان دوست پروگرام اور3نئی اتھارٹیز بنانے کی منظوری سرکاری وغیر سرکاری خط وکتابت میں حضرت محمد … مزید

15

کسان دوست پروگرام اور3نئی اتھارٹیز بنانے کی منظوری
سرکاری وغیر سرکاری خط وکتابت میں حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبین لکھنے کا فیصلہ

بدھ ستمبر
17:18

وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیرصدارت کابینہ اجلاس کا انعقاد ..
پشاور۔16 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیرصدارت بدھ کو کابینہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس میںکابینہ نے کسان دوست پروگرام کی منظوری دے دی، پروگرام کے تحت گندم کی پیداوار کا ہدف 11لاکھ ٹن سے بڑھا کر 16لاکھ ٹن مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیداوار بڑھانے کے لئے کسانوں کو مزید سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ تصدیق شدہ معیاری بیج سمیت کھاد وغیرہ پر سبسڈی دینے کیلئے محکمہ زراعت کو تقریباً 40کروڑ روپے کی گرانٹ دی جائیگی،اسی طرح کابینہ نے ڈیڑھ لاکھ ٹن گندم کی بجائے تین لاکھ میٹرک ٹن بذریعہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان امپورٹ کرنے کی منظوری دی جبکہ کابینہ نے سرکاری وغیر سرکاری خط وکتابت میں حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبین لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح صوبائی کابینہ نے سیاحت کے فروغ کیلئے تین نئی اتھارٹیز بنانے کی بھی منظوری دی جن میں کیلاش ڈویلپمنٹ اتھارٹی، کمراٹ اور کالام ڈویلپمنٹ اتھارٹیز شامل ہیں۔کابینہ نے گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کیلئے رضا حبیب کی تعیناتی کی منظوری بھی دی۔اسی طرح یو این ڈی پی کے اشتراک سے سیاحتی مقامات پر مزید 100جدید سہولیات سے آراستہ کیمپنگ پاڈز لگانے کی منظوری دے دی گئی،جس سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔اسی طرح پی ایس ایل میچز کے انعقاد کیلئے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کی تزئین آرائش کیلئے 40کروڑ روپے کی ایڈیشنل گرانٹ اور پیڈو ایکٹ کی کارگردگی تیز اور مزید بہتر بنانے کیلئے ایکٹ میں ترامیم کی منظوری بھی دی گئی،نئے ترامیم سے پرائیوٹ سیکٹر کے ذریعے صوبے میں توانائی کے شعبے میں بہتری آئیگی۔اسی طرح کابینہ نے مائینز اور منرلز ڈیجٹلائزیشن کی بھی منظوری دی تاکہ محکمہ میں شفافیت یقینی بنائی جاسکے۔صوبے کی ثقافت کے تحفظ کیلئے کابینہ نے موشن فلموں کے حوالے سے سنسر بورڈ کو صوبے کے زیرانتظام رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جسکے لئے وفاق سے رابطہ کیا جائیگا۔وزیراعلی خیبر پختونخوا نے صوبے کے تمام محکموں کے بورڈز کی کارکردگی کے حوالے سے باقاعدگی سے کابینہ کو بریفنگ دینے کی ہدایت کی۔اسی طرح وزیراعلی خیبر پختونخوا نے رشکئی اکنامک زون کے ترقیاتی کام کے معاہدوں کی دستخط پر کابینہ کو مبارک دی،رشکئی اکنامک زون سے 2 لاکھ افراد کو بلاواسطہ جبکہ 4 لاکھ افراد کو بالواسطہ روزگار فراہم ہوجائیگی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More