The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

وزیراعلی بلوچستان کے وژن کے عین مطابق بلوچستان کوسٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی ترقی کی راہ پر گامزن ہے، کوآرڈینیٹر میرعبدالرؤف رند

4

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) بلو چستان عوا می پارٹی کے رہنما اور وزیراعلی بلوچستان کے کوآرڈینیٹر میرعبدالرؤف رندنے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کے وژن کے عین مطابق بلوچستان کوسٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی ترقی کی راہ پر گامزن ہے، سیلیکورنیا پلانٹیشن پروجیکٹ گوادر اور ڈام کا باقائدہ افتتاح ہوچکا ہے۔یہ بات انہوں نے کہا گز شتہ ہفتے ڈی جی بلوچستان کوسٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی بابر خان و دیگر آفسران کے ہمراہ گوادر کے دورہ کے موقع پر گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ گوا در کے دورے کے مو قع پر میرعبدالرؤف رند نے سی لیکورنیا پلانٹیشن پروجیکٹ گوادر کا افتتاح کیا اور بلوچستان کوسٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی گوادر کی آفس کی نئی عمارت کا معائنہ کیا اور ٹورسٹ ریزورٹ پروجیکٹ گوادر کے پوائنٹ کا دورہ بھی کیا جہاں ڈی جی بلوچستان کوسٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی بابر خان کی جانب سے میر عبدالرؤف رند کو بی سی ڈی اے کے پروجیکٹس کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ساحلی پٹی پر 7 ٹورسٹ ریسورٹس کا ڈیزائنگ فیز مکمل ہوچکا ہے اور آگے کا کام جاری ہے کوسٹل ہائی وے پر ریسٹ ایریا پروجیکٹ کا ڈیزائن فیز جاری ہے بی سی ڈی اے پروجیکٹ ماسٹر پلاننگ آف کوسٹ لائن کا ٹینڈر ہو چکا ہے اور مزید کام آخری مراحل میں ہے کچھ ہی مہینوں میں بلوچستان کوسٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تاریخ ساز منصوبوں کے کام کا آغاز کیا جائیگا،انہوں نے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان، مشیر فشریز بلوچستان حاجی میراکبر آسکانی اور چیف سیکرٹری بلوچستان کپٹن (ر) فضیل اصغر کا بلوچستان کوسٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ساتھ مکمل تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More