The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

وزیراعلیٰ ہائوس پنجاب کے سامنے جماعت اسلامی کا دھرنا (کل) ہوگا ، قیصر شریف

9

بدھ ستمبر
21:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف نے کہاہے کہ جماعت اسلامی پنجاب حکومت کی نااہلی ، بے حسی ، بدانتظامی کے خلاف اور قوم کی بیٹیوں اور معصوم بچوں کی عزت و تحفظ کے لیے 17 ستمبر کو وزیراعلیٰ ہائوس کے سامنے عوامی احتجاجی دھرنا دے گی ۔ دھرنے کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کریں گے ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری جنرل جماعت اسلایم امیر العظیم ، نائب امیر لیاقت بلوچ ، وسطی پنجاب کے امیر جاوید قصوری اور لاہور کے امیر ذکر اللہ مجاہد دھرنے کے شرکاء سے خطاب کریں گے ۔قیصر شریف نے کہاکہ بچوں اور بچیوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہیں ان واقعات کی وجہ سے ملک بھر میں شدید خوف و ہراس اور سراسمیگی پائی جاتی ہے ۔ لاہور میں خاتون کے ساتھ زیادتی کے مجرم دس دن گزرنے کے باوجود نہیں پکڑے جاسکے ۔ انہوںنے کہاکہ جب تک ان درندوں کو سرعام پھانسی پر نہیں لٹکایا جاتا ، ان واقعات پر قابو نہیں پایا جاسکتا ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More