The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا معروف عالم دین علامہ ضمیر اختر نقوی کے انتقال پر اظہار افسوس

13

اتوار ستمبر
18:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے معروف عالم دین علامہ ضمیر اختر نقوی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے علامہ ضمیر اختر نقوی مرحوم کی دینی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ ضمیر اختر نقوی مرحوم ایک بلند پایہ عالم اور ذاکر تھے۔ مرحوم کی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More