The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار اورگورنر پنجاب چودھری محمد سرورکی سید عباس علی شاہ سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت

5

بدھ ستمبر
18:42

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار اورگورنر پنجاب چودھری محمد سرورکی ..
خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار اورگورنر پنجاب چودھری محمد سرورکی روتلہ میں پنجاب اسمبلی میں چیف وہپ رکن پنجاب اسمبلی سید عباس علی شاہ کی رہائش گاہ پر سید عباس علی شاہ سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار اور گورنر چودھری محمد سرورنیسید عباس علی شاہ اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت اور مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان کے لییصبر جمیل کی دعاکی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماں کے بچھڑ جانے کا دکھ الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ماں جیسی عظیم ہستی کا دنیا میں کوئی نعم البدل نہیں ہے۔آپ کی والدہ کے انتقال پر دلی دکھ ہواہے اللہ تعالیٰ آپ اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اس موقع پرصوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی اور ڈی پی او علی وسیم بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More