The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا مری میں سیاحوں پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس، کمشنر و آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب،ذمہ داروں کی گرفتاری کا حکم

3

اتوار ستمبر
18:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مری میں سیاحوں پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر راولپنڈی اور آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تشدد کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ذمہ داروں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے اور متاثرہ افراد کو انصاف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مری اور دیگر سیاحتی مقامات پر ایسے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کئے جائیں گے۔ پولیس سیاحتی مقامات پر تواتر کے ساتھ گشت کا اہتمام کرے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More