The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

وزیراعلیٰ جام کمال اور چیف سیکرٹری فضیل اصغر کی ہدایت پر محکمہ خوراک کی جانب سے متوسط طبقے کے لوگوں کو مارکیٹ سے انتہائی سستے داموں آٹے کی فراہمی کا سلسلہ شروع کردیاگیا … مزید

5

ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک کوئٹہ ڈویژن صلاح الدین کی ’’اے پی پی‘‘سے گفتگو

پیر ستمبر
13:56

وزیراعلیٰ جام کمال اور چیف سیکرٹری فضیل اصغر کی ہدایت پر محکمہ خوراک ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) صوبائی وزیر خوراک سردار عبدالرحمن کھیتران اور چیف سیکرٹری کیپٹن (ر)فضیل اصغر کی ہدایت پرعوام الناس کو مارکیٹ سے انتہائی سستے داموں آٹے کی فراہمی کا سلسلہ محکمہ خوراک کی جانب سے شروع کردیاگیا ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے 20کلو آٹے کی بوری عوام کو سبسڈی کے طورپر 930روپے میں فروخت کی جاری ہے جس کی مارکیٹ میں ریٹ 1280روپے ہیں،ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک کوئٹہ ڈویژن صلاح الدین نے پیر کو ’’اے پی پی‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے انتہائی سستے داموں آٹے کی فراہمی کا یہ خصوصی پیکج عوام کو سبسڈی اور ریلیف کی فراہمی ہے ،محکمہ خوراک کی جانب سے مقامی فلور ملز کو ہدایات جاری کی گئی ہے جو کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں رعایتی بنیادوں پر آٹا عوم کو فراہم کررہے ہیں،ہماری کوشش ہے کہ جو لوگ مارکیٹ سے آٹا خریدنے کی اسطاعت نہیں رکھتے ان تک رعایتی بنیادوں پر آٹا فراہم کیا جاسکے ،انہوں نے کہا کہ آٹے کی کوالٹی کا چیک کرنے کے لیے باضابطہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے جو مقامی فلورملز کے مالکان کے ساتھ ملکر شہر کے مختلف علاقوں میں سستے آٹا کی فراہمی کے لیے دورے کررہے ہیںاس لیے عوام وزیراعلیٰ جام کمال اور صوبائی وزیر خوراک سردارعبدالرحمن کھیتران کی جانب سے شروع کی گئی آٹا سبسڈی پیکج کا خصوصی فائدہ اٹھائیں اور کسی بھی شکایات کی صورت میں ڈائریکٹر جنرل خوراک کے دفتر سے براہ راست رابطہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More