The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کوئٹہ پیکج اور سریاب پیکج کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں،سڑکوں،نکاسی آب اور سپورٹس کمپلیکس کا تفصیلی معائنہ … کوئٹہ پیکج اور سریاب پیکج کے ترقیاتی … مزید

11

کوئٹہ پیکج اور سریاب پیکج کے ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کو ہرصورت یقینی بنایا جائے، منصوبے کوئٹہ کی بہتری اور خوبصورتی کی بنیاد ثابت ہونگے،جام کمال خان

پیر ستمبر
22:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے پیر کے روز سریاب اورملحقہ علاقوں میں کوئٹہ پیکج اور سریاب پیکج کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں،سڑکوں،نکاسی آب اور سپورٹس کمپلیکس کا تفصیلی معائنہ کیا جبکہ انہوں نے شیخ زید ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے کینسر ہسپتال کے تعمیراتی کام کا معائنہ بھی کیا، صوبائی وزراء مٹھا خان کاکڑ، عبدالخالق ہزارہ، بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما آغا عمر احمدزئی، سردار نوراحمد بنگلزئی،میر عثمان پرکانی، میر نوراللہ لہڑی، سیکریٹری مواصلات وتعمیرات، سیکریٹری کھیل بھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ کمشنر کوئٹہ نے وزیراعلیٰ کو ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی، وزیراعلیٰ نے سریاب روڈ توسیعی منصوبے لنک بادینی روڈ کو دورویہ بنانے کے منصوبے، سریاب روڈ سپورٹس کمپلیکس، سریاب روڈ لنک از ریڈیو اسٹیشن تا مشرقی بائی پاس، سپنی روڈ تا سمنگلی لنک روڈ اور سپنی روڈ تا سبزل لنک روڈ کے منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ کوئٹہ پیکج اور سریاب پیکج کے ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کو ہرصورت یقینی بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ یہ منصوبے کوئٹہ کی بہتری اور خوبصورتی کی بنیاد ثابت ہوں گے اور ان سے شہریوں کو آمدورفت سمیت کھیلوں اور دیگر سہولیات مل سکیں گی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More