The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

وزیراعلیٰ بلوچستان نے ترقیاتی منصوبوں میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کرانے کی منظوری دے دی

4

بدھ ستمبر 23:28

وزیراعلیٰ بلوچستان نے ترقیاتی منصوبوں میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کرانے ..
کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کی سفارش پر بلوچستان کے مختلف اداروں اور اضلاع میں گذشتہ چند سالوں کے دوران جاری ترقیاتی منصوبوں میں پائی جانے والی بے قاعدگیوں اور بے ضابطگیوں کی تحقیقات متعلقہ تحقیقاتی ادارے کے ذریعہ کرانے کی منظوری دے دی ہے، وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کی جانب سے مختلف اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے معائنہ کے بعد پیش کی جانے والی رپورٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان میں بہت سی خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور معائنہ ٹیم نے حکومت سے سفارش کی ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں پائی جانے والی بے قاعدگیوں اور بے ضابطگیوں کی باقاعدہ تحقیقات متعلقہ تحقیقاتی ادارے کے ذریعہ کرائی جائیں تاکہ زمینی حقائق کے مطابق ان بے قاعدگیوں کے ذمہ داروں کا تعین کرکے ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More