The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے کوئٹہ پریس کلب کے صدر اور بی یو جے کے صدر کی قیادت میں سینئر صحافیوں کے وفد کی ملاقات

4

پیر ستمبر
22:20

کوئٹہ۔11ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) و وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے کوئٹہ پریس کلب کے صدر رضاء الرحمن اور بی یو جے کے صدر ایوب ترین کی قیادت میں سینئر صحافیوں کے وفد نے ان کے اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی، وفد نے وزیراعلیٰ کو کوئٹہ پریس کلب کی گولڈن جوبلی تقریبات کی افتتاحی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی، وزیراعلیٰ نے دعوت قبول کرتے ہوئے گولڈن جوبلی تقریبات کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا اکیڈیمی، صحافیوں کی رہائشی اسکیم کی چاردیواری اور دیگر ترقیاتی کاموں اور پریس کلب میں کینٹین کی تعمیر کے منصوبوں پر بھی بات چیت کی گئی جو صوبائی حکومت کے ترقیاتی پروگرام میں شامل ہیں، وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More