The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

وزیراعظم کی بہتر حکمت عملی سے دیوالیہ معیشت کو استحکام ملاجسے دنیا بھرمیں سراہا جارہا ہے، کراچی کو ترقی کی بجائے تنزلی کی طرف دھکیلنے والے بلاول زرداری سندھ کی مظلوم … مزید

10

پیر ستمبر
22:20

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدراعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے تمام فیصلے ملکی مفادات میں کئے ہیں، وزیراعظم کی بہتر حکمت عملی سے دیوالیہ معیشت کو استحکام ملاجسے دنیا بھرمیں سراہا جارہا ہے، کرپٹ اپوزیشن نے اپنے دورِاقتدار میں اپنی عیاشیوں کی خاطر ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلا، کراچی کو ترقی کی بجائے تنزلی کی طرف دھکیلنے والا پیپلزپارٹی کا کرپٹ ٹولا قوم سے مسلسل جھوٹ بول رہا ہے، بلاول زرداری سندھ کی مظلوم عوام کو بھاشن دینے کی بجائے راشن دیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اعجازاحمدچوہدری نے ترجمان پنجاب حکومت ناصر سلمان، پارٹی رہنماء ڈاکٹر عاطف الدین اور چوہدری ندیم اصغر سے ملاقات کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے ملکی معیشت کے حوالے سے سخت فیصلے کئے اور حکومتی اخراجات میں واضح کمی لے کر آئے، پی ٹی آئی کی حکومت ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے پٴْرعزم ہے، ٹی ٹی شریف نے اپنے دورِحکومت میں دھیلے کی نہیں اربوں روپے کی لوٹ مار کی ہے، پی ٹی آئی عوام کی خدمت اور طاقت سے سازشی ٹولے منفی سیاست کو ناکام بنائے گی، بلدیاتی انتخابات کے ذریعے عوام کی فلاح وبہبود کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More