The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

وزیراعظم پاکستان عمران خان کی بہتر پالیسیوں کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے‘خولہ خان

6

جمعرات ستمبر
14:27

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) چئیرپرسن خان آف منگ ویلفیئر ٹرسٹ وڈپٹی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی خواتین ونگ خولہ خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی بہتر پالیسیوں کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے عوام کو جو امیدیں پی ٹی آئی گورنمنٹ سے ہیں وہ آہستہ آہستہ پوری ہو رہی ہیں ہماری حکومت نے نچلے طبقے کی مدد کی ہے، حکومتی اقدامات کے باعث 2 سال میں 5 ہزار ارب کی بچت کی گئی جبکہ کورونا کے باعث ترقی کی شرح اور ٹیکس محاصل میں کمی ہوئی ان خیالات کا اظہار انھوں نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ کورونا کے باعث ملکی معیشیت پر برے اثرات پڑے، پوری قوم کرپشن کرپشن کے خاتمے میں حکومت کا ساتھ دے، خولہ خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی پارٹی سندھ میں چھٹی بار اقتدار میں آئی اور پنجاب میں مسلم لیگ ن نے پانچ باریاں لی ہیں لیکن ان سے اداروں میں اصلاحات کے بارے میں کوئی کیوں سوال نہیں کرتا، تحریک انصاف جو پہلی بار اقتدار میں آئی اس سے دو سالوں میں ہی معجزے کی توقع کی جا رہی ہے، تحریک انصاف نے اپنے منشور میں جو اعلانات کئے تھے مشکل حالات کے باوجود ان پر پیشرفت جاری ہے اور مزاحمت کے باوجود اداروں کے اندر اصلاحات کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوامی مسائل کے حل کے لئے تمام تر اقدامات اٹھا رہی ہے خولہ خان نے کہا کہ کورونا وائرس کے دوران جس طرح تحریک انصاف کی حکومت نے اپنا کلیدی کردار ادا کیا یہ اسی وجہ سے ہے پوری دنیا میں آج تحریک انصاف کی حکومت کی تعریف کی جا رہی ہے عوام کو ان شاء اللہ جلد کرپٹ عناصر سے چھٹکارا مل جائے گا پاکستان وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں بھرپور ترقی کرے گا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More