The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

وزیراعظم نے زیادتی کے مجرم کو مردانہ صلاحیت سے محروم کرنے کی تجویز دیدی … سانحہ موٹروے نے پوری قوم کو ہلا دیا،بچوں کے سامنے جو ہوا اس سے صدمہ پہنچا ہے،زیادتی کر نے والوں … مزید

10


Live Updates

سانحہ موٹروے نے پوری قوم کو ہلا دیا،بچوں کے سامنے جو ہوا اس سے صدمہ پہنچا ہے،زیادتی کر نے والوں کو سرعام پھانسی دینی چاہیے ، عمران خان
بدقسمتی سے ہمارے اندر بھی کچھ لوگ ہیں جو وزیراعلیٰ بننا چاہتے ہیں، چیلنج کرتا ہوں ہمارے وزیروں اور عثمان بزدار نے کرپشن نہیں کی، انٹرویو

پیر ستمبر
21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) وزیراعظم عمران خان نے زیادتی کے مجرم کو مردانہ صلاحیت سے محروم کرنے کی تجویز دیدی اور کہا ایسے مجرموں کی سرجری کرکے ناکارہ بنا دینا چاہیے تاکہ وہ کچھ کر ہی نہ سکیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو وزیراعظم نے کہا سانحہ موٹروے نے پوری قوم کو ہلا دیا،بچوں کے سامنے جو ہوا اس سے صدمہ پہنچا ہے۔ جنسی زیادتی کرنے والوں کو سرعام پھانسی دینی چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ جنسی زیادتی کرنے والوں کو عبرت ناک سزائیں دی جائیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے کہا موجودہ آئی جی پرفارم کریں گے تو رہیں گے۔ وزی راعظم نے کہاکہ کسی نے یہ نہیں کہنا کہ شعیب دستگیر نے یہ نہیں کیا۔ انہوں نے عثمان بزدار اور عمران خان کو پکڑنا ہے،سی سی پی او پر بڑا شور ہوا، انہیں لانے کی ضرورت اس لیے محسوس ہوئی کہ پولیس قبضہ گروپ کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ بدقسمتی سے ہمارے اندر بھی کچھ لوگ ہیں جو وزیراعلیٰ بننا چاہتے ہیں، چیلنج کرتا ہوں ہمارے وزیروں اور عثمان بزدار نے کرپشن نہیں کی۔ انہوںنے کہاکہ عثمان بزدار شہباز کی طرح میڈیا پر پیسہ نہیں لگاتا۔



موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More