The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

وزیراعظم عمران خان کی کووڈ۔ 19کی روک تھام کے لئے کامیاب حکمت عملی کی بدولت کاروباری سرگرمیاں کھل گئیں ہیں، … حکومت نے چمبرز کو پالیسی سازی میں ساتھ لیکر چلنے کا عزم کر … مزید

9

حکومت نے چمبرز کو پالیسی سازی میں ساتھ لیکر چلنے کا عزم کر رکھا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کی اسلام آباد چیمبر میں ایکسپورٹ ڈسپلے سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب

بدھ ستمبر
16:14

وزیراعظم عمران خان کی کووڈ۔ 19کی روک تھام کے لئے کامیاب حکمت عملی کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی ترقی میں ملک بھر کے چمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز لائف لائن کی حیثیت رکھتے ہیں ، وزیراعظم عمران خان کی کوویڈ 19کی روک تھام کے لئے کامیاب حکمت عملی کی بدولت آج پاکستان میں تمام کاروباری سرگرمیاں کھل گئیں ہیں ، تاجروں اور کاروباری برادری کے نمائندہ چمبرز کو یونیورسٹیوں کے ساتھ روابط بہتر بنانے چاہیں تا کہ نئی نسل بھی کاروباری اصولوں اور اقدار کو سمجھ سکیں ۔ وہ بدھ کو اسلام آباد چیمبر میں ایکسپورٹ ڈسپلے سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس کی جانب سے عزت افزائی پر مشکور ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ زمانہ نوجوان نسل کا زمانہ ہے، چمبرز کو چاہیں کہ وہ نوجوانوں کو بھی اپنے ساتھ شامل کریں اس کے لئے یونیورسٹیوں کے ساتھ لنک قائم کرنا ہوںگے ۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں چمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز کو وہ اہمیت نہیں مل سکی جو ملنی چاہیے تھی لیکن موجودہ حکومت نے چمبرز کو پالیسی سازی میں ساتھ لیکر چلنے کا عزم کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ۔ 19 کی عالمگیر وبا کی مشکل ترین صورتحال سے کل آئے ہیں ، اب ہمیں ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوںگی ۔انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی نے پاکستان کی معیشت کو سہارا دیا، ہم کاروباری برادری کے لئے آسانیاں پیدا کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کے مسائل کو سمجھتا ہوں،سرمایہ کاروں کی آواز کو آگے بڑھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More