The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

وزیراعظم عمران خان پنجاب کو ذاتی جاگیر بنا رہے ہیں،لیاقت بلوچ … پنجاب حکومت عمران خان کی جیب کی گھڑی ہاتھ کی چھڑی ہے،حکمران ہیلی کاپٹر پر ،عوام ٹوٹی سڑک پر خوار ہیں،ہم … مزید

9

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے تلہ گنگ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان پنجاب کو ذاتی جاگیر بنا رہے ہیں ۔ پنجاب حکومت عمران خان کی جیب کی گھڑی ہاتھ کی چھڑی ہے ۔ بلکسر انٹر چینج سے میانوالی تک سڑک مرکزی شاہراہ ہے ۔ وزیراعظم کا حلقہ انتخاب اور گزر گاہ ہے لیکن سڑک تباہ حال ہے ۔ حکمران ہیلی کاپٹر پر ،عوام ٹوٹی سڑک پر خوار ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی عوام کی ترجمان اور اپوزیشن کی منظم اور متحرک جماعت ہے ۔ ہم سیاست میں ذاتی مفادات نہیں ، اسلامی اور قومی مفادات کے پاسبان ہیں ۔ عالم اسلام کے انتشار اور پاکستان کے نظام کو قیام پاکستان کے مقاصد سے دور کر کے نفرتوں ، تعصبات ، بے حیائی ، اخلاق باختگی کو فروغ دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

لاہور موٹر وے پر خاتون کا المناک واقعہ اخلاقی زوال ، حکومتی ناکامی اور پولیس نظام کی تباہی کا منظر پیش کر رہاہے ۔لیاقت بلوچ نے پروفیسر ڈاکٹر حمید اللہ ملک مرحوم کے تعزیتی اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انسان کی کامیابی اللہ کی رضا میں ہے ۔ نیک اعمال کے ساتھ زندگی گزارنے والوں کو موت امر کر دیتی ہے ۔ پاکیزہ اخلاقی تربیت ہی سماجی اور خاندانی وقار کا ذریعہ بنتی ہے ۔ والدین اولاد کی تعلیم و تربیت پر ترجیحاً توجہ دیں ۔ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ نظام تعلیم آئین کی رہنمائی میں قرآن و سنت کے مطابق بنایا جائے۔ عمران خان سرکارکا یکساں نظام اور نصاب کی تعلیمی پالیسی سراسر فراڈ ہے ۔ تعلیم ، معاشرت ، معیشت اور طرز سیاست میں مغرب و اغیار کی نقالی قومی وقار کو تباہ کر رہی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More