The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

وزیراعظم عمران خان بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں،اسد عمر … سی پیک جیسے گیم چینجر منصوبے خطے میں خوشحالی کی نوید ہیں، سی پیک کے منصوبوں سے سب سے … مزید

10

سی پیک جیسے گیم چینجر منصوبے خطے میں خوشحالی کی نوید ہیں، سی پیک کے منصوبوں سے سب سے پہلے مکران ڈویژن کے عوام مستفید ہونگے وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کی میڈیا سے گفتگو

منگل ستمبر
20:24

وزیراعظم عمران خان بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 15 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات اسد عمر کی سربراہی میں وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری اور صوبائی وزرا میر ظہور بلیدی، میر اکبر آسکانی، کوآرڈینیٹر ٹو سی ایم میر عبدالروف رند رکن صوبائی اسمبلی لالہ رشید بلوچ ،ماہ جبیں شیراں اور اعلی حکام نے مکران ڈویژن کے علاقے کیچ تربت کا دورہ کیا اور ایف سی ہیڈ کوارٹر میں ایف سی حکام اور قبائلی عمائدین سے ملاقات کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں سی پیک جیسے گیم چینجر منصوبے خطے میں خوشحالی کی نوید ہیں سی پیک کے ان منصوبوں سے سب سے پہلے مکران ڈویژن کے عوام مستفید ہونگے۔

(جاری ہے)

سی پیک منصوبے میں گوادر کے علاوہ بوستان اور حب میں انڈسٹریل زون بنائے جارہے ہیں جبکہ مکران میں زراعت اور خصوصا کھجور کی پیداوار کو بڑھانے کے لئے خصوصی منصوبے تشکیل دئیے گئے ہیں جن کی تکمیل سے اس بیلٹ میں معاشی و اقتصادی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا اور لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوگا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان بلوچستان کو دیگر صوبوں کے برابر ترقی کے مواقع فراہم کرکے بلوچستان کی پائیدار ترقی کے خواہاں ہیں

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More