The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر اسد عمر کے دورے کوئٹہ کے مثبت نتائج نکلیں گے، … سینیٹ کے ضمنی انتخاب کے نتائج سے ثابت ہوگیا ہے کہ صوبائی حکومت میں شامل تمام اتحادی … مزید

3

سینیٹ کے ضمنی انتخاب کے نتائج سے ثابت ہوگیا ہے کہ صوبائی حکومت میں شامل تمام اتحادی جماعتیں ایک پیج پر ہے،سینیٹر منظور احمد خان کاکڑکی ’’اے پی پی‘‘سے گفتگو

پیر ستمبر
13:56

وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر اسد عمر کے دورے کوئٹہ کے مثبت نتائج ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر منظور احمد خان کاکڑ نے سینیٹ کی ضمنی الیکشن میں اتحادی جماعتوں کی کاوشوں سے بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر میر خالد بزنجو کی کامیابی کو نیک شگون قرار دیتے ہوئے کہا کہ سینیٹ کے ضمنی انتخاب کے نتائج سے ثابت ہوگیا ہے کہ صوبائی حکومت میں شامل تمام اتحادی جماعتیں ایک پیج پر ہے اور وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے اور ان ہائوس تبدیلی کی باتیں کرنے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا،پیر کو ’’اے پی پی‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری منظور احمد خان کاکڑ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقیات اسد عمر کے دورے کوئٹہ کے مثبت نتائج نکلیں گے ،وزیراعظم عمران خان بلوچستان کی تعمیر وترقی اور پسماندگی کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات آٹھارہے ہیں ماضی کی حکومتوں نے بلوچستان کو نظر انداز کیا اور وزیراعظم کی توجہ صرف ایک صوبے پرمرکوز تھیں جس سے چھوٹے صوبوں کے تحفظات میں اضافہ اور فیڈریشن سے ان کی دوریاں پیداہوگئیں مگروزیراعظم عمران خان کی قیادت میں وفاقی حکومت بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں کی ترقی کے لیے کوشاں ہیںاور وفاقی وزراء کے وقتاً فوقتاً دورہ کوئٹہ سے ثابت ہوتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں قائم وفاقی حکومت بلوچستان کے عوام کے ساتھ ماضی میں ہونے والی تمام ذیادتیوں اور غلطیوں کا ازالہ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More