The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

وزیراعظم اپنی اور بہن کی بیرون ملک جائیدادوں کی منی ٹریل تیار کریں،نوابزادہ تیمورتالپور

27

ہفتہ اکتوبر
19:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) صوبائی وزیر برائے انفارمیشن سائنس و ٹیکنالوجی نوابزادہ محمد تیمور تالپور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اپنی اور بہن کی بیرون ملک جائیدادوں کی منی ٹریل تیار کریں، جلد عوام عمران خان کے سلائی مشین کا بھی تیاں پانچہ کریں گے۔ حکومتی ترجمانوں کے بیانات پر رد عمل دیتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ لوگ بھوک سے مر رہے ہیں وزیر اعظم فلم لنگر خانہ کے سیٹ پر عکس بندی میں مصروف ہیں۔ عمران نیازی کی لنگر خانوں پر اداکاری کا وقت ختم ہوچکا۔ اب پیزے کھا کر ڈکار مارنے والوں کا احتساب لازم ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے گوجرانوالہ میں کامیاب جلسے نے چینی و آٹا مافیا کے تابوت میں پہلی کیل ٹھونک دی ہے۔ نوابزادہ محمد تیمور تالپور نے مزید کہا کہ جلسے سے پہلے وفاقی حکومت کی چیخیں بتا رہی ہیں وزیر اعظم پریشان ہیں۔

(جاری ہے)

پوزیشن کو ماسک دینے والے پہلے عوام کو روٹی تو دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے آگے کنواں پیچھے کھائی ہے، گرنا مقدر بن چکا۔ شتر بے مہار اور ہر وقت ٹائیں ٹائیں کرنے والے حکومتی ترجمان نء کشتی ڈھونڈ لیں۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے سے ہم گھبرانے والے نہیں ہیں۔ ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ ابھی توپارٹی شروع ہوئی ہے۔ سابق ایم این اے اورایم پی اے اب پیپلز پارٹی میں شامل ہونا شروع ہوگئے ہیں اور جلد ہی دیگر سیاسی جماعتوں کی بڑی وکٹیں بھی گرنے والی ہیں۔ ہم سیاسی جدوجہد میں ہیں کیونکہ اس وقت جمہوریت سوالیہ نشان بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت کواپنی ساکھ گرتی دکھائی دے رہی ہے۔اب کہہ رہے ہیں کورونا پھیل جائیگا۔پہلے کہتے تھے سندھ جلد بازہے۔ کاروبارکھولو۔ہم نے کاروبارکے ساتھ ساتھ زبانیں بھی کھولی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More