The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کی قیادت میںآئندہ الیکشن بھی بھاری اکثریت سے جیتیںگے‘زبیر اقبال کیانی … راجہ محمدفاروق حیدرخان نے آزادکشمیرکوتعمیروترقی … مزید

2

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر،اوورسیزکمشنرزبیراقبال کیانی نے کہاہے کہ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کی قیادت میںآئندہ الیکشن بھی بھاری اکثریت سے جیتیںگے۔وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے آزادکشمیرکوتعمیروترقی کی راہ پرگامزن کردیاہے این ٹی ایس اورپی ایس سی کے ذریعے میرٹ پرپڑھے لکھے لوگوںکوروزگارمل رہاہے مسلم لیگ ن عوامی امنگوں کی ترجمان جماعت ہے مسلم لیگ ن کی حکومت وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کی قیادت میں خطے کی ترقی،خوشحالی اورمیرٹ کی بحالی کے لیے پرعزم ہے اس سلسلہ میں حکومت نے انقلابی اقدامات کئے ہیں تعمیروترقی اورعوام میں مسلم لیگ ن کی بڑھتی ہوئی مقبولیت دیکھ کرسیاسی مخالفین کی نیندیں حرام ہوچکی ہیںانہوںنے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے گرلزہائی سکول چوکی تاسمروڑ 5.5کلومیٹرروڈکی تعمیرکی منظوری دے کراہلیان علاقہ کے دل جیت لیے ہیںاہلیان علاقہ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کے شکرگزارہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ گزشتہ روزوزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے اپنے دورہ کوٹلی کے دوران متاثرین لائن آف کنٹرول اورمتاثرین آفات سماویٰ کوبروقت امدادی چیک دے کرثابت کردیاہے کہ ن لیگ کی حکومت متاثرین کے دکھ دردمیںبرابرکی شریک ہے لائن آف کنٹرول کے متاثرین خودکوتنہانہ سمجھیںحکومت آزادکشمیران کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوںنے کہاکہ نریندرمودی مقبوضہ کشمیرکے اندرجوظلم وستم کررہاہے اسے کشمیریوںکے ایک ایک خون کے قطرے کاحساب دیناہوگاپھول جیسی بچی اقراء ودیگرشہداء کاخون رائیگاںنہیںجائے گامقبوضہ کشمیرکے عوام کی قربانیاںرنگ لانے والی ہیںاوروہ دن دورنہیںجب مقبوضہ کشمیرآزادہوکرپاکستان کاحصہ بنے گا۔انہوںنے کہاکہ آزادکشمیرمیں قائم مسلم لیگ ن کی حکومت نے اقتدارسنبھالنے کے بعدعوامی فلاح وبہبود،گڈگورننس کے نفاذ،میرٹ کی بحالی اورعوام کوان کی دہلیزپرسہولیات میسرکرنے کاجوسفرشروع کیاتھاوہ کامیابی سے جاری و ساری ہے۔وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کی قیادت میں قائم مسلم لیگ ن کی حکومت نے آزادکشمیربھرمیں بلاتخصیص تاریخ سازمیگاپراجیکٹس شروع کئے۔ضلع کوٹلی میں بھی تاریخی نوعیت کے بڑے میگاپراجیکٹس پرکام تیزی سے جاری ہے جواپنی مقررہ مدت تک پایہ تکمیل تک پہنچ جائینگے اندرون شہرپختہ سڑکات کی تعمیر،اضلاع سے اضلاع کوملانے والی بین الاقوامی معیارکی شاہرات،گریٹرواٹرسپلائی سکیم،سکندرحیات سپورٹس سٹیڈیم پرجاری کام،مختلف پبلک پوائنٹس پرسٹریٹ لائٹس کی تنصیب اوروزیراعظم انفراسٹرکچرپروگرام کے تحت آزادکشمیرکے لوگوں کوہرطرح کی بنیادی سہولیات کی فراہمی جیسے اقدامات عوام دوست حکومت کی بدولت ممکن ہواہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے آزادخطہ میں تعمیروترقی،میرٹ،گڈگورننس کابول بالاکیاہے این ٹی ایس،پبلک سروس کمیشن کے ذریعے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کومیرٹ پرروزگارمل رہاہے مسلم لیگ ن عوامی اورتمام برادریوں کاگلدستہ جماعت ہے مسلم لیگ ن کی حکومت نے خطہ کے اندرتعمیروترقی کاجال بچھاکرخطہ کوترقی کی راہ پرگامزن کردیاہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More