The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

واپڈا ہائیڈرو الیکڑک لیبر یونین ورسک کی تنظیم نو،نور افضل بلا مقابلہ ریجنل چیرمین منتخب

9

بدھ ستمبر
21:29

پشاور۔16 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین (سی بی ای)ورسک کی کابینہ بلامقابلہ منتخب۔نئی کابینہ کا قیام گزشتہ روز عمل میں لایاگیا،نورافضل ریجنل چیئرمین،نصیب گل زونل چیئرمین،الف خان زونل سیکرٹری،لعل شاہ ریجنل سیکرٹری،سید مراد علی شاہ ریجنل وائس چیئرمین،اعجاز علی گل زونل وائس چیئرمین،شاہد گل ریجنل سینئر وائس چیئرمین جبکہ وقار احمد ریجنل جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے۔

(جاری ہے)

واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین کے نومنتخب ریجنل چیئرمین نور افصل کے مطابق گزشتہ مہینے الیکشن کرانے کیلئے یونین دفتر کی جانب سے شیڈول طے کرکے جاری کیا گیا جس کے تحت ان کی کابینہ کے افرا د نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے لیکن الیکشن لڑنے کیلئے مخالف امیدواروںمیں سے کسی نے بھی کاغذات جمع نہیں کرائے اورنہ ہی الیکشن میں حصہ لیا جس کے بعد مقررہ تاریخ پر مقررکردہ الیکشن کمیٹی کے ممبران نے کابینہ کے ارکان کو بلامقابلہ منتخب قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ ورکرز کی فلاح وبہبود کیلئے ہر سطح پر کام کرینگے اوردرپیش مشکلات کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More