The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

واٹر بورڈ یونائیٹڈ ورکرز یونین کا گلشن اقبال ڈویژن میں شمولیتی پروگرام، مختلف یونینز کے ڈیڑھ درجن سے زائد رہنمائوں و کارکنان کی شمولیت

8

بدھ ستمبر
22:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ یونائیٹڈ ورکرز یونین گلشن اقبال ڈویژن کی جانب سے مرکزی رہنمائوں یعقوب قندھاری، تاج الرحمن، راشد بیگ نے یونائیٹڈ ورکرز یونین میں دیگر یونینوں کے شمولیت اختیار کرنے والے رہنمائوں ورکرز کی شمولیتی تقریب کا اہتمام کیا۔ یونائیٹڈ ورکرز یونین کے صدر پنھل مگسی، جنرل سیکریٹری اکرام خان، مرکزی رہنمائون چن زیب، ناظم خان، عبدالحکیم کلیری، وحید بلوچ، ریحان الٰہی، پرویز مشوانی، ولی محمد بلوچ، خالد بھائی اور دیگر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر واٹر بورڈ کی مختلف یونینوں کے رہنمائوں و کارکنوں نے گلشن اقبال ڈویژن سے خلیل احمد، ایرک، محمد رفیق، مرزا ضیاء اللہ، ہسنی، ریحان علی، جتیندر، ایاز بابو، ناصر، محمود، کاشف، محمد نعیم، آصف، شاہد، شیراز، نفیس سمیت ڈیڑھ درجن سے زائد کارکنوں نے یونائیٹڈ ورکرز یونین میں شمولیت اختیار کرکے قائدین پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر پنھل مگسی، جنرل سیکریٹری اکرام خان نے کہا کہ یونائیٹڈ ورکرز یونین کی جڑیں عوام میں ہیں۔ ملازمین کے درمیان رہنے اور ان کے دکھ سکھ میں شریک ہونے کی وجہ سے واٹر بورڈ کے ملازمین جوق در جوق یونائیٹڈ ورکرز یونین میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونائیٹڈ ورکرز یونین ملازمین کی عزت نفس کی بحالی اور انہیں مراعات دلوانے کیلئے سرگرم ہے۔ انہوں نے حکومت سندھ سے 65 کروڑ روپے کی دوسری قسط ملازمین کے واجبات کیلئے جاری کرنے کی منظوری دینے، ہندو اسٹاف کو دیوالی سے قبل لیو انکیشمنٹ، مسیحی ملازمین کو مریم آباد بھیجنے کی منظوری پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More