The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

واٹر بورڈ لیاقت آباد ڈویژن سیوریج کے ملازمین کی اشرف مسیح کی قیادت میں یونائیٹڈ ورکرز یونین میں شمولیت

13

اتوار اکتوبر
21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ یونائیٹڈ ورکرز یونین چیئرمین جوزف صنم، صدر پنھل مگسی، جنرل سیکریٹری اکرام خان نے کہا ہے کہ ذاتی مفادات کو قربان کرکے اجتماعی مفادات کیلئے جدوجہد کے نتیجے میں آج یونائیٹڈ ورکرز یونین واٹر بورڈ کی پہلی غیر سیاسی حمایت یافتہ ٹریڈ یونین بن چکی ہے کہ جس کی جڑیں ملازمین میں ہیں۔

(جاری ہے)

یونین کی دن بدن بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے آج یونائیٹڈ ورکرز یونین میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے قائدین پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر چیئرمین جوزف صنم، صدر پنھل مگسی اور جنرل سیکریٹری اکرام خان نے نئے شمولیت اختیار کرنے والے ورکرز کو گلے مٰیں پھولوں کے ہار ڈال کر ویلکم کیا اور یونین پر اعتماد کرتے ہوئے شمولیت اختیار کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More