The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

وانا، اوس خیل قبائل کاشاگل کاکاخیل کے گھرپر بھاری ہتھیاروں سے حملہ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا … وانا میں پولیس رٹ بحال کرنے میں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے ،حکومت خیبرپختونخواہ … مزید

7

وانا میں پولیس رٹ بحال کرنے میں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے ،حکومت خیبرپختونخواہ کے دیگر اضلاع سے تربیت یافتہ پولیس وانا تعینات کر ے،عوامی حلقوں کا مطالبہ

اتوار ستمبر
19:35

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) گزشتہ درمیانی شب اوس خیل قبائل نے شاگل کاکاخیل کے گھرپر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا،حملے میںجانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیںملی۔تھانہ سٹی وانا نے مقامی میڈیا کو بتائی کہ گزشتہ درمیانی شب اوس خیل قبیلے نے شاگل کاکاخیل کی گھر پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس میں ایک مارٹر گولہ گھر کے اندر جاگرا باقی راکٹ لانچر کے گولے گھرکے آس پاس جاگرے ۔پولیس کے مطابق دونوں فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ 25منٹ تک جاری رہا ،خوش قسمتی سے لڑائی میں کسی قسم کاجانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

(جاری ہے)

مقامی اخباری نمائندوں نے جب تھانہ سٹی وانا سے مذکورہ فائرنگ کے حوالے پوچھاگیا تو بتایا گیا کہ کہ ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔یاد رہے کہ مذکورہ تنازعہ پچھلے چھ مہینوں سے فریقین کے مابین جاری ہے اور دونوں فریقین ایک دوسرے پر ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے آزادنہ حملے کررہے ہیں، جس سے بچے،بوڑھے اور خواتین کی نیندیں حرام ہوگئی ہے ۔

عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سے مطالبہ کیاہے کہ ضلعی ہیڈکوارٹر وانا میں پولیس رٹ بحال کرنے میں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے ،حکومت خیبرپختون خواہ کے دیگر اضلاع سے تربیت یافتہ پولیس وانا تعینات کر ے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More