The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

والڈ سٹی اتھارٹی نے رم مارکیٹ کی جگہ پرفائیو سٹار ہوٹل اور انڈر گرانڈ پارکنگ کی تعمیر کی نئی تجویز پیش کر دی

17

جمعرات ستمبر
14:08

ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) والڈ سٹی اتھارٹی نے رم مارکیٹ کی جگہ پرفائیو سٹار ہوٹل اور انڈر گرانڈ پارکنگ کی تعمیر کی نئی تجویز پیش کر دی۔رم مارکیٹ کی منتقلی کی بازگشت ایک مرتبہ پھر سنائی دینے لگی، والڈ سٹی اتھارٹی نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو رم مارکیٹ کے مقام پر نئے منصوبے بارے تجاویز سے آگاہ کر دیا۔ رم مارکیٹ کی قیمتی اراضی پر فائیو سٹار ہوٹل کی تعمیرکی نئی تجویز سامنے آگئی، فائیو سٹار ہوٹل اور شاہی قلعہ کی درمیانی گزر گاہ بند کرنے کے لیے ورکنگ پیپر تیار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

والڈ سٹی حکام کے مطابق دو ارب کی سرمایہ کاری سے فائیو سٹار ہوٹل اور انڈر گرانڈ پارکنگ پلازہ بنے گا، تاہم رم مارکیٹ کی 328 دکانوں کو جلد از جلد منتقل کیا جائے جبکہ شاہی قلعے کے اکبری گیٹ کو دوبارہ کھولنے کا پلان تیار کیا گیا۔ والڈ سٹی نے متبادل اراضی کی تلاش کیلئے ڈپٹی کمشنر لاہور کو مراسلہ بھیج دیا، جس کے مطابق مریم زمانی مسجد کی تزئین و آرائش اور بحالی بھی پلان میں شامل ہے، جس سے شاہی قلعہ اور اندرون شہر کا راستہ بھی کھل جائے گا، رم مارکیٹ کی منتقلی اور فائیو سٹار ہوٹل و پارکنگ کی تعمیر کمشنر لاہور کی اجازت سے مشروط ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More