The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

والدین بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں،انیلہ فہیم … کی کامیابی کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں،مہم 21 سے 25 ستمبر تک جاری رہے گی،اسسٹنٹ کمشنر … مزید

14

کی کامیابی کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں،مہم 21 سے 25 ستمبر تک جاری رہے گی،اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی

بدھ ستمبر
18:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی انیلہ فہیم نے پولیو ٹیپیک میٹنگ کی صدارت کی۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں پولیو ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیونیکیشن آفیسر بخت زمان، یو سی ایم اوز اور محکمہ صحت کے عملہ نے میٹنگ میں شرکت کی. میٹنگ میں آنے والے پولیو مہم کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اور در پیش مسائل پر بات چیت کی گئی. اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی کا تمام والدین سے گزارش ہے کہ اپنے 05 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور منفی پراپگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے اپنے بچوں کی صحت اورروشن مستقبل کے لیے انہیں پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔

مہم کی کامیابی کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں،مہم 21 سے 25 ستمبر تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More