The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

واشک بلوچستان کا پسماندہ ترین ضلع ،سینکڑوں بچے سکولوں سے دور ہیں ،لوگوں کو بنیادی سہولیات عدم دستیاب ہو چکی ہے،حاجی میر ذابد علی ریکی … واشک کے عوامی مسائل کے حل کے لیئے … مزید

10

واشک کے عوامی مسائل کے حل کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کی ضرورت ہے جو موجودہ دور حکومت میں دور دور تک نظر نہیں آتی،رکن صوبائی اسمبلی جمعیت علما ء اسلام

منگل ستمبر
15:35

واشک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی و خادم واشک حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا ہے کہ واشک بلوچستان کا پسماندہ ترین ضلع ہے واشک میں سینکڑوں بچے سکولوں سے دور ہیں لوگوں کو بنیادی سہولیات عدم دستیاب ہو چکی ہے، واشک کے عوامی مسائل کے حل کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کی ضرورت ہے جو موجودہ دور حکومت میں دور دور تک نظر نہیں آتی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار میڈیا کے نمائندگاں سے بات چیت کرتے ہوئے کی حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ واشک کے باسیوں نے ہمیں منتخب کرکے کرپشن و ناانصافی کو مسترد کرکے ایک تاریخ رقم کر دی ہے جو ارباب اختیار عوام کی رائے کا احترام نہیں کرتے وہ حکمرانی کا حق نہیں رکھتے واشک وہ واحد ضلع ہے جہاں ماضی میں اربوں کے کرپشن کی گئی ترقیاتی کام صرف فائلوں کی حد تک محدود ہیں ماضی میں لوگوں کی معیار زندگی کو بہتر بنانے کے بجائے ابتر بنا دی گئی چور دروازے سے عوامی حقوق پر آج بھی ڈاکہ ڈالنے کا سلسلہ عروج پر ہے کب تک عوام کی آواز کو دبایا جا سکتا ہے واشک کے مظلوم عوام نے بیلٹ کے ذریئے ان لیڈروں کو مسترد کر دیا جھنوں نے واشک کے عوامی فنڈز کو اپنے لیئے بینک بینلس بنا کر جائیدادیں حاصل کی حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ واشک کے باشعور عوام یہ بات ذہین نشین کر چکے ہیں کہ موجودہ صوبائی حکومت واشک کے عوامی مینڈیٹ سے خائف عوام کے انتخاب کو ماننے سے گریزاں من مانیوں میں مصروف عمل ہے حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ واشک میں کئی دیہاتوں کو پینے کے صاف پانی کہ فراہمی کے لیئے سولر واٹر سپلائی اسکیم فراہم کر دی کئی بی ایچ یوز اور سکولوں کو اپ گریڈ کی گئی جو عوام پر احسان نہیں بلکہ انکا بنیادی حق ہے واشک کے عوام کی خدمت میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑا جائیگا ہمارا جینا مرنا واشک کے عوام کے ساتھ ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More