The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

واسا کے 20 سال پرانے ٹیوب ویلز سے کم پانی کی فراہمی پر تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

7

پیر ستمبر
15:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) واسا کے 20 سال پرانے ٹیوب ویلز سے کم پانی کی فراہمی پر تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی ۔

(جاری ہے)

رکن اسمبلی میاں عبدالرئوف کی جانب سے جمع کروائی تحریک کے متن میں کہا گیا ہے کہ واسا کے 20 سال پرانے ٹیوب ویلز نے مقرر کردہ مقدار سے کم پانی کی فراہمی شروع کر دی ہے جس سے بجلی کا خرچ زیادہ ہوتا ہے ،واسا کے 3 برس میں خراب ہونے والے ٹیوب ویلز تبدیل نہیں ہوسکے ،انرجی آڈٹ رپورٹ نے ہر سال 25 ٹیوب ویلز تبدیل کرنے کی تجویز دے دی ہے ،شہر میں 596 ٹیوب ویلز پانی کی سپلائی کر رہے ہیں جن میں سے 105 جائیکا کی طرف سے نئے لگائے گئے ہیں جبکہ 300 سے زائد ٹیوب ویلز گزشتہ دو دہائیوں سے چل رہے ہیں جو مقرر کردہ پانی فراہم نہیں کر رہے ،خراب ٹیوب ویلز کی وجہ سے بجلی کے بلوں کی مد میں بوجھ بڑھتا جارہا ہے ،دوسری جانب کئی ٹیوب ویلز پر لگے کلوری نیٹرز خراب ہوچکے ہیں ،اندازے سے ہی کلورین پانی میں ڈالی جارہی ہے جو انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More