The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

وائٹالٹی بلاسٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں (آج) مزید تین میچ کھیلا جائیں گے

8

لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری وائٹالٹی بلاسٹ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں (آج) منگل کو مزید تین میچ کھیلے جائیں گے۔ سینٹرل گروپ سے دو جبکہ نارتھ گروپ کا ایک میچ کھیلا جائے گا۔ پہلا میچ سینٹرل گروپ کی ٹیموں گلوسٹر شائر اور وارکشائر کی ٹیموں کے درمیان بریسٹول میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ میں نارتھ گروپ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی یہ میچ لیسٹر شائر اور دربی شائر کے درمیان لیسٹر کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ تیسرا میچ میں بھی سینٹرل گروپ سے نارتھمپٹن شائر اور ورسیسٹر شائر کی ٹیموں کے درمیان نارتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں 18 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما ہیں جن میں ڈربی شائر، ڈرہم، لنکا شائر، لیسٹر شائر، ناٹنگھم شائر، یارکشائر، برمنگھم، گلیمرگن، گلوسٹر شائر، نارتھمپٹن شائر، سمرسیٹ، ورسیسٹر شائر، ایسیکس، ہیمپشائر، کینٹ، مڈل سیکس، سرے اور سسیکس شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں شامل ان 18 ٹیموں کو تین نارتھ، سینٹرل اور سائوتھ گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔وائٹالٹی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ محدود اوورز کا فارمیٹ ہے۔ وائٹالٹی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ ناک آئوٹ سسٹم کی بنیاد پر کھیلا جا رہا ہے۔ ایسیکس کی ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کے دفاع کے لئے کوشاں ہے۔ ٹورنامنٹ کے چاروں کوارٹر فائنلز یکم اکتوبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ دونوں سیمی فائنلز اور فائنل میچ 3 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More