The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی سے ٹیکنالوجی اور سیاحت کے حوالہ سے معروف کمپنی کے وفد کی ملاقات، متعلقہ امور پر بات چیت

10

منگل ستمبر
18:40

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد سے ٹیکنالوجی، سیاحت اور کاروباری حوالوں سے معروف کمپنی کے ایک وفد نے چیف ایگزیکٹو آفیسر اطہر عمران کی قیادت میں ملاقات کی۔ وفدنے ہزارہ یونیورسٹی کے ساتھ آئی ٹی انفراسٹرکچر، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ اور سیر و سیاحت کے شعبوں میں فروغ، تعاون اور امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ باہمی تعاون کا کوئی بھی منصوبہ سالوں پر محیط ہوتا ہے اور اس کے ثمرات وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ بتدریج ظاہر ہوتے ہیںجس کے لئے ضروری ہے کہ اداروں کے درمیان پائیدار اور طویل المدتی شراکت داری قائم ہو تاکہ شروع کئے گئے منصوبوں کو خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل تک پہنچا کر اس کے فوائد سمیٹے جا سکیں۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے کہا کہ ہزارہ یونیورسٹی ملکی و بین الاقوامی سطح پر اعلیٰ تعلیمی و تحقیقی اداروں کے ساتھ قائم پارٹنر شپ کے تحت یونیورسٹی میں مختلف منصوبوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہے جن کی تکمیل سے یونیورسٹی کے مختلف شعبوں میں واضح بہتری،ترقی اور جدت نظر آئے گی۔وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے چیئر مین ڈاکٹر عارف اقبال عمر کے سافٹ ویئر ہاؤس کے قیام کے منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ منصوبے کے تحت مصنوعی ذہانت کے جدید ترین آلات حاصل کئے جائیں گے جس سے یونیورسٹی کے شعبہ آئی ٹی کے ریسرچ سکالرز کو جدید تحقیقی سرگرمیوں کے لئے عالمی معیار کی بہترین سہولیات مئسر آجائیں گی۔وائس چانسلر نے کہا کہ ہزارہ ڈویژن سیر و سیاحت، آثار قدیمہ اور ثقافتی حوالوں سے ملک بھر میں نمایاں مقام رکھتا ہے اور آرکیالوجی کے میدان میں اس خطے کی استعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے یونیورسٹی کا آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ آثار قدیمہ کی مختلف نشانیوں کی دریافت اور ان کو محفوظ بنانے کے لئے ہزارہ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں ملکی و بین الاقوامی اداروں کی مالی معاونت سے کئی منصوبوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہے جیسے عالمی سطح پر سراہا جارہا ہے جبکہ یونیورسٹی کا ٹورازم اینڈ ہاسپٹیلٹی ڈیپارٹمنٹ نوجوان طلباء و طالبات کو بنیادی تربیت فراہم کرکے ہوٹلنگ کی صنعت اور سیاحتی شعبہ کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ کمپنی کے سی ای اواطہر عمران نے اس موقع پر کہا کہ ہزارہ یونیورسٹی کے ساتھ ٹیکنالوجی اور ٹورازم سمیت دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے بے پناہ مواقع موجود ہیں اور یونیورسٹی کے ساتھ باہمی تعاون کا معاہدہ ہمارے لئے اعزاز ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More