The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

وائس آف سکھر کی جانب سے سانحہ موٹر وے اور ملک میں بڑھتے ہوئے جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا

13

اتوار ستمبر
18:50

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) وائس آف سکھر (سول سوسائٹی) کی جانب سے سانحہ موٹر وے اور ملک میں بڑھتے ہوئے جنسی زیادتی واقعات میں اضافے کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے شہریوں کی بڑی تعداد نے فرہاد سومرو و دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور جنسی زیادتی میں ملوث افراد کو علامتی پھانسی دیکر جنسی واقعات کی روک تھام کیلئے نعرے بازی کی گئی اس موقع پر مڑکورہ افراد نے ہاتھوں میں مذمتی پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ افراد کا کہنا تھا کہ موٹر وے واقعہ کے بعد پوری قوم رنجیدہ ہے ایسے واقعات حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ملک میں جنسی زیادتی کے بڑھتے ہوئے کیس حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے ایسے واقعات میں ملوث افراد کو سرعام پھانسی پر لٹکانے کی ضرورت ہے تاکہ آئندہ کوئی بھی جنسی حیوان ایسی حرکت نہ کرسکے ،مظاہرین نے بالا حکام نوٹس لیکر ملوث افراد کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More